اجے دیو گن کا اپنی والدہ کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والا پیغام

اجے دیوگن نے اپنی والدہ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا
Express NewsExpress News

معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔ 

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں!

اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔

مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا بھی کی۔

 

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے

سائنس/ٹیکنالوجی