سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مقدمات درج

پولیس نے لاہور کے تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا


نعمان شیخ February 20, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نوز اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پولیس نےمختلف ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلی پنجاب کی جعلی ویڈیوز بنائیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے لیے ویڈیوز بنائی گئیں۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔

لاہور پولیس نے تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں مختلف مقدمات کا اندراج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں