قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار

ملزم 2024 میں مخالف کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا


ویب ڈیسک February 20, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سخی رحمٰن کو قطر سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزم خیبر پختونخوا کے تھانہ یعقوب خان شہید، کرک کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم 2024 میں مخالف کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں