اسلام آباد میں چوری کی واردات، متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا

لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی،پولیس ذرائع


ویب ڈیسک February 20, 2025
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، گولیاں اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد (فوٹو : فائل)

اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔

پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق بخاری پلازہ کی 3 دکانوں کے تالے ٹوڑے گئے، پلازہ کے سیکیورٹی گارڈ کی پراسرار نعش برآمد ہوئی، متوفی کے جسم پر کوئی زخم نہیں۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ ابھی تک کسی نے بھی تالے ٹوٹنے کی پولیس کوشکائت درج نہیں کرائی، دکان مالکان کے کوائف جمع کررہے ہیں تاکہ حقائق سامنے آئیں۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ دکانوں کے تالے توڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کی جارہی ہے، چور 3 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان چوری کر کے لے گئے، ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ احمد علی ولد صادق علی چک نمبر 411 رحیم یار خان کا رہاشی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں