نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بالرز نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟

صرف فاسٹ بولرز نے 30 اوورز میں 214 رنز کے انبار لگوائے


ویب ڈیسک February 20, 2025

چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی بالرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک مرتبہ پھر آخری 10 اوورز میں رنز کے انبار لگادیے۔


گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کیخلاف 320 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا جبکہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 47.2 اوورز میں 260 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ابتدائی پاور پلے اور درمیانی اوورز میں پاکستانی بالنگ لائن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور 30 اوور میں کیویز نے 150 جبکہ اگلے 10 اوورز یعنی 40ویں اوور تک 200 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاور پلے میں پاکستان نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

بعدازاں 40 سے 50 اوورز کے درمیان کیوی بلےبازوں نے پاکستانی بالرز کی خوب درگت بنائی اور انکے کیخلاف محض ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنائے (یعنی 11.03 رنز ایک اوور میں)۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟

اس دوران ناقص فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور کئی یقینی باؤنڈریز اور کیچز پکڑے ہی نہیں گئے جبکہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کو ایک اضافی فیلڈر بھی دائرے میں رکھنا پڑا جس کا فائدہ کیوی بیٹرز نے اٹھایا اور رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان بھارت کیخلاف میچ سے باہر؟ تین نام سامنے آگئے

حارث رؤف نے 10 اوورز کے کوٹے میں دو وکٹیں تو ضرور لیں مگر سب سے زیادہ 83 رنز دیے دیکر پاکستان کے مہنگے ترین بولر ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنایا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں