سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات،اصلاحاتی عمل میں حمایت کی یقین دہانی

ملاقات چیف جسٹس کی وزیر اعظم اور اپوزیشن وفد سے ہونے والی ملاقات کے تناظر میں ہوئی، میاں رؤف عطا


ویب ڈیسک February 20, 2025

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرکے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس پاکستان کو  اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی چیف جسٹس ہاؤس میں ملیں گے۔

اس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں، سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

 صدر سپریم کورٹ بار  نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم کی طرح اپوزیشن سے بھی فراہمی انصاف کے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں