سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں دبنگ خان رکشہ چلاتے نظر آئے؛ ویڈیو وائرل

سلمان خان کی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ سعودی عرب میں ہورہی ہے


ویب ڈیسک February 20, 2025
سلمان خان اپنی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ سعودی عرب میں کر رہے ہیں

سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔

بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔

سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ یہ2021ء میں بنائی گئی فلم سیون ڈاگز کا ری میک ہے۔

خیال رہے کہ ابھی اس فلم کی تفصیلات اور کرداروں سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں لیکن مداح ابھی سے بیتاب ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں