پشاور؛ بیوی نے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے شوہرکو مار ڈالا

مقتول شمال خان  چند ماہ قبل اپنے سسر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا


ویب ڈیسک February 20, 2025
(فوٹو: فائل)

پشاور:

بٹ خیلہ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا، ملاکنڈ لیوی نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈر نیک رحمان کے مطابق مقتول شمال خان ولد جمشید چند ماہ قبل اپنے سسر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، گزشتہ روز ملزم کی بیوی مسماۃ (س) زوجہ شمال خان نے مبینہ ملزم شوہر شمال خان کو بہانے سے گھر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ملاکنڈ لیوی نے مقتول کے گیارہ سالہ بیٹے مشال خان کی طرف سے ان کی والدہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مقتول چند ماہ قبل، نومبر2024 میں شریف آباد بٹ خیلہ میں گھریلو تنازعہ پراپنے سسر کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا، ملزم کی بیوی کو والد کے قتل کا رنج تھا اس وجہ سے اس نے شوہر کو قتل کر کے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں