پشاور، فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی صفی اللہ مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید

مقتول اے ایس آئی صفی اللہ اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں نائب انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا


احتشام خان February 20, 2025
فوٹو: ایکسپریس

پشاور:

تھانہ داودزئی کے علاوہ ناگمان میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں بطور نائب انچارج ڈیوٹی دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) صفی اللہ کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ داؤد زئی کی حدود ناگمان میں کسی نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی صفی اللہ سکنہ ڈب ناگمان کو شہید کر دیا گی، مقتول اے ایس آئی اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں نائب انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں