کوئٹہ کے نواحی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار تعزیت


ویب ڈیسک February 21, 2025
—فائل فوٹو

کوئٹہ:

کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شعبان میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔

واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شعبان میں شہید ہونے ولاے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام  پیش کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں