22 بھارتی ماہی گیر واہگہ کے ذریعے بھارت روانہ

بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا


ویب ڈیسک February 21, 2025

کراچی میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا، انہیں کل واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔

بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا، یہ کل واہگہ بارڈر پہنچیں گے اور انہیں انڈیا کے حوالے کیا جائے گا۔

بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں