خاتون یرغمالی کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا الزام؛ حماس نے حقیقت بتا دی

حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی تھیں
حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیاحماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے 4 لاشوں میں ایک شیری بیباس کی لاش کی جگہ کسی اور خاتون کی لاش بھیج دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اس الزام پر حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس غلطی کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے۔

ترجمان حماس نے بتایا کہ خاتون کی لاش جہاں محفوظ طریقے سے رکھی گئی تھی وہاں بھی اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی تھی۔

بیان میں بتایا گیا اس بمباری کے نتیجے میں وہاں لاشوں کی باقیات آپس میں مل گئی تھیں۔ لاشوں کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھا گیا تھا۔

حماس نے کہا کہ اسی وجہ سے لاش کی باقیات اِدھر اُدھر ہوگئیں اور یہ واقعہ رونما ہوا۔ اس سے دنیا کو اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہےکہ حماس نے گزشتہ روز 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔ بعد میں اسرائیل نے کہا کہ حماس نے گزشتہ روز واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔

 

Load Next Story