یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟

2021 میں متعارف کرایا گیا یہ فیچر 2023 میں بند کر دیا گیا تھا


ویب ڈیسک February 21, 2025

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اپنا ختم کیا گیا فیچر ایک بار پھر لانچ کرنے جا رہا ہے۔

2021 میں یورپی صارفین کے لیے 6.99 یورو فی مہینہ کے عوض متعارف کرایا گیا یوٹیوب کا یہ پریمیئم لائٹ سبسکرپشن پلان 2023 میں بند کر دیا گیا تھا۔

اس پلان کے تحت صارفین یوٹیوب میوزک اور موبائل پر بیک گراؤنڈ پلے بیک یا آف لائن ڈاؤن لوڈز (جو سہولیات اسٹینڈرڈ ٹیئر پریمیئم سبسکرپشن میں شامل تھیں) کے علاوہ تمام ویڈیوز کو بغیر اشتہارات کے دیکھ سکتے تھے۔

اب بلومبرگ کی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کی جانب سے پریمیئم لائٹ صارفین کے لیے جلد ہی دوبارہ متعارف کرایا جانے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی جلد ہی یوٹیوب پریمیئم لائٹ امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور تھائی لینڈ میں دستیاب ہوگا لیکن اشتہارات کے بغیر یہ سہولت مخصوص قسم کے کانٹینٹ پر ہی دستیاب ہوگی۔

بلومبرگ کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی کہ صارفین یوٹیوب پر میوزک ویڈیوز کے علاوہ تمام ویڈیوز اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے۔

تاہم، کمپنی کی جانب سے نئے پریمیئم لائٹ پلان کی لانچ کے حوالے سے تاریخ اور قیمت کے متعلق کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں