کراچی؛ اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار

 گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ذرائع


ویب ڈیسک February 21, 2025
اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ پولیس کی حراست میں۔ (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

کراچی:

اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |