امریکا میں طعنوں سے تنگ آکر تارکین وطن 11 سالہ بچی نے خودکشی کرلی

اسکول میں بچے تارکین وطن کی بیٹی ہونے کا طعنہ دینے اور اپنے ملک واپس جانے کے لیے دھمکاتے تھے


ویب ڈیسک February 21, 2025

ٹیکساس میں 11 سالہ لڑکی نے ساتھی طلبا کے طعنوں سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکشی کرنے والی بچی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی  جو سیلین روہو کو "امیگریشن اسٹیٹس" کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

جو سیلین کی والدہ، ماربیلا کاررانزا، نے بتایا کہ اپنی بیٹی کو گھر پر بے ہوش حالت میں پایا تھا اور اُسے فوری طور پر میڈیکل سٹی آف ڈلاس منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

والدہ نے بتایا کہ اسکول میں سب بیٹی کو کہتے تھے امیگریشن کو فون کر کے تمھارے والدین کے بارے میں بتائیں گے اور پولیس انھیں لے جائے گی، پھر تم اکیلی رہ جاؤ گی۔

والدہ ماربیلا نے الزام لگایا کہ اسکول انتظامیہ کو ان باتوں کی بارہا شکایتیں کیں لینکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ماربیلا نے سی این این کو مزید بتایا کہ میری بیٹی ہر ہفتے اسکول کے کونسلر کے پاس جا کر اپنے مسائل بتاتی تھی لیکن اسکول انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔

پولیس نے طالبہ کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |