سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا عید الفطر آج ہوگی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی عدالتی کونسل کو چاند کی کئی شہادتیں ملیں جس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا


ویب ڈیسک July 27, 2014
عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر آ جانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں کل شوال کا چاند نظر آجائے گا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں آج عید الفطر منائی جائے گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد عدالتی کونسل نے شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر آج منانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ دوسری جانب عراق، اردن، کویت، قطر، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر آ جانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج پاکستان میں بھی شوال کا چاند نظر آجائے گا اور عید الفطر 29 جولائی بروز منگل کو منائی جائے گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں