پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر بابا کا بیان وائرل


ویب ڈیسک February 22, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹاکرے سے قبل ہندو آئی آئی ٹی بابا کی نئی یپیشگوئی سے شائقین کرکٹ حیران کردیا ہے۔


بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیشگوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔

آئی آئی ٹی بابا کے چیمپئینز ٹرافی کے ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا ہے، انکا کہنا ہے کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف

مہاکمبھ میلے کے دوران آئی آئی ٹی بابا عرف ابھے سنگھ نے پیشگوئی کی جس پر ہندو انتہاپسندوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک شخص نے ابھے سنگھ سے پیشن گوئی کے بارے میں سوال کیا تو وہ انہوں نے اپنی بات دہرائی اور کہا کہ میں نے منع کردیا ہے کے نہیں جیتتے تو نہیں جیتتے گا اب کیا بھگوان بڑے ہو یا تم؟۔

مزید پڑھیں: "بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا"

آئی آئی ٹی بابا کون ہے؟

بھارت کے بابا ابھے سنگھ نے آئی آئی ٹی بمبئی سے ایرو اسپیس انجینئرنگ میں گریجویٹ کیا اور کینیڈا میں نوکری کی مگر بعد میں وہ سب چھوڑ کر بابا بن گئے۔

ابھے سنگھ کے ماضی کے کچھ دعوؤں میں بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی جیت میں لے جانا شامل ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by UNIBIT Games (@unibit.in)

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں