پشاور میں خاتون کی بہادری؛ دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا؛ ویڈیو سامنے آگئی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے خاتون کا چوری کیا گیا موبائل برآمد کرلیا


ویب ڈیسک February 22, 2025

پشاور:

پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دوڑ کر  بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔

واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے خاتون کا چورہ شدہ موبائل بھی  مل گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں