کراچی ایئرپورٹ چینی انجینئرز خودکش حملہ کیس، پولیس کو فائل اور چالان پیش کرنے کی آخری مہلت

کیس میں گرفتار ملزمہ کی درخواست پر سماعت، عدالت نے پولیس کو اگلی سماعت تک کی مہلت دے دی


ویب ڈیسک February 22, 2025
فوٹو : فائل

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ میں چائینز کے قافلے پرحملہ کیس میں پولیس فائل اور چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ میں چینی انجینئرز کے قافلے پرحملہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس فائل اعلی افسران کے پاس ہے کچھ مہلت دے دی جائے تو پولیس فائل اور چالان پیش کردوں گا۔

وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ نوجوان اور ایک شیرخوار بچے کی ماں ہے، ملزمہ گل نساء بیگناہ اس کیخلاف ثبوت پیش نہیں کیئے گئے۔ پولیس جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو آخری موقع دے رہے ہیں آئندہ سماعت پر چالان اور پولیس فائل پیش کریں۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |