صدر مملکت 2 روزہ اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے

صدر مملکت کا گورنر پنجاب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، پارٹی امور اور پاور شیئرنگ فارمولے پر گفتگو


افضال طالب February 23, 2025
فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور:

صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اُن کا استقبال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور پہنچ گے جہاں اُن کا استقبال گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کیا۔

صدر مملکت گورنر پنجاب کے ہمراہ پی پی کے رہنا اور سابق گورنر مخدوم محمود کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی پہنچے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے سمیت آور ُپنجاب کی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ صوبے میں پارٹی کو مضبوط کرنے سمیت دلچسپی اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم جیدرکی کارکردگی کوسراہا۔ سابق گورنر احمد محمود نے رحیم یارخان میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کے بارے میں صدر آصف علی زرداری کو اگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |