کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈاکو ذیشان اور شفیع کے نام سے شناخت ہوئے، جبکہ تیسرے ساتھی کی شناخت شاہد سے ہوئی


ویب ڈیسک February 23, 2025

کراچی:

شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے مشرف پارک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ذیشان اور شفیع کے نام سے شناخت ہوئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود تیسرے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تین پستول بمعہ گولیاں، چھ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اس واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں