
بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔
دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘
بھارتی یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے ذریعے پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں کے لیے بلاتعصب رویے اور محبتوں کی تعریف کی ہے جبکہ ساتھ ہی بھارت میں پھیلتی ہوئی شدت پسندی اور نفرت کو بھی اجاگر کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔