’’ایکسپریس‘‘ کے پروگرام ’’ڈارلنگ‘‘ کے عید کیلیے خصوصی شو ریکارڈ
پروگرام میں ق لیگ کی رہنما ثمینہ خاورحیات،گلوکارہ شاہدہ منی، فریحہ پرویز، علی عباس، رفاقت علی خان اورمدیحہ شاہ کی شرکت
KARACHI:
''ایکسپریس نیوز'' کے مقبول پروگرام '' ڈارلنگ '' کے عیدالفطر کی مناسبت سے خصوصی شو ریکارڈ کرلیے گئے جس میں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی رہنما ثمینہ خاورحیات، گلوکارہ شاہدہ منی، فریحہ پرویز، علی عباس، رفاقت علی خاں اور فلم اسٹار مدیحہ شاہ نے بطورمہمان شرکت کی۔
پروگرام کے میزبان خالد عباس ڈاراوران کے ہمراہ ڈپٹی ڈارلنگ امانت چن نے عید کی خوشیوں کودوبالا کرنے کے لیے طنزومزاح سے بھرپورسوالات کیے جن کوسن کرمہمان بھی قہقہے لگاتے رہے۔
مہمانوں نے جہاں عیدالفطر کی مناسبت سے خوبصورت پیراہن زیب تن کر رکھے تھے، وہیں ان کی گفتگونے بھی پروگرام کو چارچاند لگائے۔ گلوکارہ شاہدہ منی، فریحہ پرویز، علی عباس اور رفاقت علی خاں نے جہاں اپنے مقبول گیت پیش کیے، وہیں ساجد حسین چھکو، حُر عباس اورعاصمہ لتانے بھی اپنے گیتوں سے خالد عباس ڈار اور ڈپٹی ڈارلنگ امانت چن کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
اس موقع پر جہاں خالد عباس ڈار نے موجودہ ملکی حالات میں دہشت گردی، بے روزگاری اور دیگر اہم موضوعات پر بات کی، وہیں امانت چن نے اپنی مزاحیہ گفتگوسے شرکاء کو لوٹ پوٹ ہونے پرمجبوربھی کیے رکھا۔ واضح رہے کہ ''ڈارلنگ'' عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز مقررہ وقت پر پیش کیا جائے گا۔ پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر یاسر سواتی اور پروڈیوسر یاسر مغل ہیں۔