
اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث پاکستانی ڈراموں میں نمایاں جگہ بنانے والی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں جلو افروز ہونے کی خبریں گردش ہیں۔
ان خبروں میں کس حد تک سچائی ہے اس پر اداکارہ نے تاحال لب کشائی نہیں کی ہے لیکن وہ مسلسل ایسے اشارے دے رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ بات بن رہی ہے۔
حال ہی میں دولجیت سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی خبریں بھی آ رہی تھیں اور گلوکار کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔
تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین دپیکا پڈوکون کے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاندار انٹری سین پر ریہرسل کی ہے۔
فلم کے اس منظرنامے کو ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کے لیے دوبارہ تخلیق کیا ہے جس میں ادکارہ نے بھرپور پرفارمنس دی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر فلمی سین کے عین مطابق دیپیکا کے انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے گاڑی سے اترتی ہیں۔
پُراعتماد ہانیہ عامر نے دیپیکا پڈوکون جیسا ہی سنہری رنگ کا گاؤن بھی زیب تن کیا ہوا ہوتا ہے۔
ہانیہ عامر کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں انٹری کے منتظر مداحوں نے اس دھماکے دار انٹری کو کافی سراہا۔ اداکارہ کی کامیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تاہم کچھ صارفین نے توجہ دلائی کہ یہ ایک اشتہار کا منظر ہے اور بیک گراؤنڈ پر گانے کا اضافے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے سسپنس برقرار رکھتے ہوئے تاحال بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی انٹری کے حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔