امریکی ماہرین نے روبوٹک سانپ تیار کرلیا

یہ سانپ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے ہر ایسی جگہ آسانی سے پہنچ سکتا ہے جہاں ہیوی مشینری اور انسانوں کی رسائی ممکن نہیں


Net News July 28, 2014
یہ سانپ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے ہر ایسی جگہ آسانی سے پہنچ سکتا ہے جہاں ہیوی مشینری اور انسانوں کی رسائی ممکن نہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ماہرین نے ایسا انوکھا روبوٹک سانپ تیار کیا ہے جو قدرتی آفات اور حادثات میں ریسکیو آپریشنز انجام دے سکے گا۔

جی ہاں اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹک سانپ میں حقیقی سانپ کی طرح اپنے جسم کو لہر اکر زمین پر رینگنے، پانی میں تیرنے جب کہ درخت اور کھمبوں پر چڑھنے اور لپٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے ہر ایسی جگہ آسانی سے پہنچ سکتا ہے جہاں ہیوی مشینری اور انسانوں کی رسائی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ روبوٹس کا استعمال وقت، پیسہ اور توانائی بچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اب روبوٹس طبی، سماجی اور دیگر شعبوں میں بھی مفید انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں