بشریٰ انصاری بیٹیوں کو یاد کرکے آبدیدہ؛ والدین سے غافل مصروف بچوں کو مشورہ دے ڈالا

بشریٰ انصاری کی بیٹیاں اپنے شوہر اور بچوں سمیت بیرون ملک مقیم ہیں


ویب ڈیسک February 24, 2025
بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹیوں کو روتے ہوئے کیا پیغام دیا؛ ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو بیٹیوں کی یاد ستانے لگی جس کا اظہار نہایت جذباتی انداز میں ایک ویڈیو بیان میں کردیا۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ایک وی لاگ میں بیٹیوں مِیرا اور نریمان انصاری کا جذباتی انداز میں زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ نے روہانسی ہوتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے میری بیٹیاں میرے پاس کراچی واپس آ جائیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ بیٹیوں کی بھی مجبوریاں ہیں کیوں اب وہ بچوں کی مائیں ہیں اور ان کے بچے یہاں آکر پریشان ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ نے اس تلخ حقیقت کو بھی بیان کیا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اپنے والدین کا مرکز تھے اور جب ہمارے بچے ہوئے تو والدین کی جگہ ان بچوں نے لے لی۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ اسی طرح اب میری بیٹیوں کے بچے ہوگئے ہیں تو ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے ہی ہوں گے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ میں مصروفیت کے باعث اپنے والدین سے غافل بچوں کو مشورہ دیا کہ والدین سے ملتے رہیں یا کم از کم کال پر ضرور رابطہ رکھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین کہتے نہیں لیکن وہ ہر وقت اپنے بچوں کی کال اور ان کی توجہ کے منتظر رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنے سابق شہور اقبال انصاری سے طلاق کے بعد حال ہی میں دوسری شادی کی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں