بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے دہی کھائیں تحقیق
دہی میں شامل صحت بخش بیکٹیریا معدے میں جاکر صحت مند بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے یا بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں۔۔۔
آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق دہی کا روزانہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کو شکست دینے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
گیرفتھ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دہی میں شامل صحت بخش بیکٹیریا معدے میں جاکر صحت مند بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے یا بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہی میں پائے جانے والے بیکٹیریا پرو بائیوٹیک کے استعمال کو معمول بنالیتے ہیں جس سے ہائی بلڈ پریشر کی شرح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیقی ٹیم کی قائد ڈاکٹر جنگ سن کا کہنا ہے کہ پرو بائیوٹیک کے استعمال سے دیگر مثبت اثرات جیسے کولیسٹرول لیول میں بہتری ،بلڈگلوکوز میں کمی اور انسولین وغیرہ میں بہتری بھی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے فالج اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور چونکہ اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی اس لیے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان مفید بیکٹریا سے فائدہ اسی صورت میں ممکن ہے جب دہی کے استعمال کو 8 ہفتے سے زائد عرصہ گزر چکا ہو۔