وہ فلم جسے دیکھنے کے بعد طلبا پڑھائی میں کمزور اور بدتمیز ہوگئے

فلمیں تفریح کے ساتھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں
Express NewsExpress News

فلمیں تفریح کے ساتھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیکھنے والوں یا خاص طور پر طلبا کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

حیدرآباد دکن کے ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ الو ارجن کی فلم سیریز 'پشپا' کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور رویے میں منفی تبدیلیاں آئی ہیں۔

 بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے یوسف گوڑا میں واقع اس اسکول کے استاد نے تعلیمی کمیشن کے سامنے میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

استاد کا کہنا ہے کہ 'پشپا' فلم سیریز مقبول ثقافت کا حصہ بن چکی ہے لیکن اس کے اثرات طلباء پر منفی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء غیر مناسب ہیئر اسٹائل اپناتے ہیں اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں جو تعلیمی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

استاد نے والدین کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جب ان مسائل پر بات کی جاتی ہے تو والدین توجہ نہیں دیتے جبکہ اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے استاد کی بات سے اتفاق کیا جبکہ دیگر نے طنزیہ تبصرے کیے۔

Load Next Story