برطانیہ میں خوبصورت اور سب سے بڑی جیلی فش دریافت

اس جیلی فش کا وزن لگ بھگ 20 کلو جب کہ ایک میٹر کی موٹائی ہے، ماہرین


Net News July 28, 2014
اس جیلی فش کا وزن لگ بھگ 20 کلو جب کہ ایک میٹر کی موٹائی ہے، ماہرین فوٹو: فائل

سمندر میں ایسے بے شمار قدرت کے شاہکار موجود ہیں جو زندگی کے حسین نظاروں کی ترجمانی کرتے ہیں اور انسانی عقل کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔

برطانوی کاؤنٹی کارن وال کی سمندری حدود میں سیر کی غرض سے ایک شخص کشتی میں سوار ہوا اور بیچ سمندر میں ایک نہایت خوبصورت اور بڑی جیلی فش دیکھی۔ سیاح نے گلابی رنگ کی اس خوبصورت جیلی فش کی وڈیو کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے دیکھ کر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اس کا وزن لگ بھگ 20 کلو جب کہ ایک میٹر کی موٹائی ہے اور امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ اب تک دیکھی جانے والی سب سے بڑی جیلی فش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں