
سلسلہ عظیمیہ کے مرشد، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اور قلندر شعور کے بانی خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کی فاتحہ سوئم عظیمیہ جامع مسجد سرجانی ٹاؤن میں ہوئی۔
کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں اور دنیا کے کئی ممالک سے آنے والے سینکڑوں افراد نے قرآن خوانی اور درود شریف کا ورد کیا، سلسلہ عظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم برخیاء رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے جناب روف احمد صاحب نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے حق میں دعا کروائی۔
اس موقع پر سلسلہ عظیمیہ کے سینیئر اراکین جناب نیاز احمدصاحب، جناب قاضی مقصود صاحب اور صاحبزادہ سلام عارف نے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کے جانشین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی دستار پوشی کی۔
دستار بندی کے بعد ایک مختصر خطاب میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے اپنے والد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کے شروع کیے ہوئے سب کام مکمل کرنے اور سلسلہ عظیمیہ کے مشن کی دل و جان سے خدمت کا عزم کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔