فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کیطرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں، حماس

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ قطر میں حماس رہنماؤں اور مجلس شوریٰ کے سربراہ سے ملاقات


ویب ڈیسک February 24, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے جہاں اُن کی حماس رہنماؤں اور مجلس شوریٰ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور حماس کی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر دونوں  نے وفود کی قیادت کی۔ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے ، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مسجد اقصٰی اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

حماس کی مجلس مجلس شوریٰ کے سربراہ نے تعاون پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں گھروں کی تعمیر ،خیموں ،ادویات اور رمضان میں سحر وافطار کے لئے پاکستانی عوام اور امت مسلمہ تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ جے یو آئی وفد میں مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں