چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد، رکی پونٹنگ سے آگے نکل گئے

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی


ویب ڈیسک February 25, 2025

چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی 5 وکٹوں سے فتح نے ایونٹ میں پاکستان کا سفر تمام کردیا۔

محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے والی پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں صرف پانچ دن تک ٹِک سکی۔ تاہم، ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی سرفراز احمد طویل عرصے تک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل رکھنے والے کپتان بن گئے۔

18 جون 2017 کو بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی قیادت میں جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس یہ ٹائٹل مجموعی طور پر 2807 دن تک رہا۔ تاہم، ٹائٹل کی دفاعی مہم میں پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے چھٹے دن ہی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

مزید پڑھیئے: نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش میچ میں تماشائی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی

اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے طویل عرصے تک ٹائٹل رکھنے والے کپتان تھے۔ انہوں نے لگاتار دو چیمپئنز ٹرافی (2006 اور 2009) جیت کر مجموعی طور پر 2422 دن تک ٹائٹل اپنے پاس رکھا اور جون 2013 میں ایم ایس دھونی کی کپتانی میں بھارت نے یہ ٹرافی اپنے نام کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں