چیمپئینز ٹرافی؛ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار

دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک February 25, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں گروپ بی کا اہم میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔


راولپنڈی میں شیڈول آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا گیا ہے۔

پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں جبکہ امپائرز پچ کا معائنہ کرنے کے بعد ٹاس کیلئے کپتانوں کو دعوت دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں