اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

ملاقات میں عمران خان کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت، بشری بی بی سے بیٹی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی


ویب ڈیسک February 25, 2025
فائل: فوٹو

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی، اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے بیٹی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی۔ 

ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ جیل سے روانہ ہوگئے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں