ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں آنے سے روپے پر دباؤ بڑھا


احتشام مفتی February 25, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

معیشت میں طلب برقرار رہنے، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں آنے سے روپے پر دباؤ بڑھا۔ برآمدات میں نمو محدود ہونے سے بھی ڈالر مضبوط ہوا۔ آذربائیجان کے ساتھ 2ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پلان کے معاہدے سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 279 روپے 46 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری آنے کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 01 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 281روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں