
نماز اسلام کا دوسرا اہم رکن ہے۔ یہ ہر مسلمان مرد و عورت پر دن رات میں 5وقت فرض ہے۔ نماز اللہ تعالیٰ سے براہ راست تعلق قائم کرنے کا ذریعہ ہے۔
یہ بندے کے ایمان، عبادت اور اطاعت کا عملی اظہار ہے۔ نماز کی فرضیت کا حکم قرآن مجید میں متعدد مقامات پر آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’نماز قائم کرو، بے شک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے‘‘۔ (سورۃ العنکبوت: 45)
نماز کی ادائیگی کے لیے طہارت (وضو یا غسل) شرط ہے۔ یہ بندے کو اللہ کے قریب کرتی ہے اور اسے گناہوں سے پاک کرتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔