زکوٰۃ

زکوٰۃ کو مال کی طہارت بھی کہا جاتا ہے اور اس یہ برکت کا ذریعہ بھی ہے


ویب ڈیسک February 25, 2025

زکوٰۃ اسلام کا تیسرا رکن ہے، جسے ہر صاحبِ نصاب مسلمان پر فرض کیا گیا ہے۔

زکوٰۃ کو مال کی طہارت بھی کہا جاتا ہے اور اس یہ برکت کا ذریعہ بھی ہے۔ یہ غریبوں، مسکینوں اور معاشرے کے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا ایک اسلامی نظام ہے۔ 

زکوٰۃ کی فرضیت بھی قرآن مجید میں واضح ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:  ’’اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو‘‘۔(سورۃ البقرہ: 110)

زکوٰۃ کی شرح سونے، چاندی، نقدی، مال تجارت اور مویشی وغیرہ  کے لحاظ سے مقرر ہے۔ اس کی شرح 2.5 فیصد ہے۔ زکوٰۃ ادا کرنے سے مال میں برکت کے نتیجے میں اضافہ ہوتا ہے اور معاشرے میں اقتصادی توازن قائم ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

2200سال بعد

Jun 10, 2025 01:29 AM |

بلوچستان کے آنسو

Jun 10, 2025 01:22 AM |