
حج اسلام کا پانچواں اور آخری رکن ہے۔ یہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔
حج کی فرضیت کو بھی قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے:’’اور لوگوں پر اللہ کا حق ہے کہ جو اس کے گھر تک جانے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ اس کا حج کرے‘‘۔(سورۃ آل عمران: 97)
حج کے دوران مسلمان احرام باندھتے ہیں، بیت اللہ کا طواف کرتے ہیں، صفا و مروہ کی سعی کرتے ہیں، عرفات میں وقوف کرتے ہیں اور شیطان کی علامت (جمرات) کو کنکریاں مارتے ہیں۔ یہ عمل انسان کو اللہ کے سامنے عاجزی اور انکساری کا درس دیتا ہے۔
اسلام کے 5پانچوں ارکان ایمان کی تکمیل اور عمل صالح کی بنیاد ہیں۔ یہ ارکان انسان کو اللہ کی رضا کے قریب لاتے ہیں اور اسے بہتر انسان بناتے ہیں۔ کلمہ شہادت ایمان کی بنیاد ہے، نماز اللہ سے تعلق کا ذریعہ ہے، زکوٰۃ معاشرتی انصاف کا نظام ہے، روزہ تقویٰ اور صبر کی تربیت دیتا ہے جب کہ حج روحانی پاکیزگی اور اجتماعیت کا درس دیتا ہے۔ ان ارکان کی ادائیگی ہی سے انسان کی زندگی متوازن اور کامیاب ہوتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔