کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، رہنما حریف کانفرنس

اب اس مسئلے کو حل کرنے کا وقت آ چکا ہے اور ظلم و ستم کا سلسلہ بہت ہو چکا، غلام محمد صفی


عائشہ خان February 26, 2025
ہم یہاں محفوظ نہیں ہیں، ہندو طالب علموں کے اس رویئے کے خلاف پولیس کو شکایت کی لیکن وہ بھی وقت پر نہیں پہنچی، کشمیری طلبا فوٹو؛فائل

کراچی:

کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

اقرا یونیورسٹی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام "مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ اور ماحولیاتی مسائل" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا مقصد جموں و کشمیر کے موجودہ مسائل کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔

سیمینار میں اہم خطاب کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کیا اور کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی نے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں اور اپنے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت ان کی آواز کو دبا رہی ہے۔

غلام محمد صفی نے اس بات پر زور دیا کہ اب اس مسئلے کو حل کرنے کا وقت آ چکا ہے اور ظلم و ستم کا سلسلہ بہت ہو چکا ہے۔

سینئر ممبر آل پارٹی حریت کانفرنس الطاف حسین وانی نے اپنے خطاب میں کشمیر تنازع کے ماحولیاتی اثرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کشمیر میں ماحولیاتی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جن کا اثر پورے خطے پر پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر ہما ریاض ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کی زندگیاں قربان ہو رہی ہیں اور ان کے والد نے کشمیر میں جہاد کیا تھا، جہاں انہیں بھارتی فورسز کی طرف سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی مائیں اپنے شہیدوں کے ساتھ روتی ہیں۔

سیمینار کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی جائے گی اور ان کے مسائل کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔

اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے اور بھارت کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں