مداح کی عالیہ بھٹ کیساتھ بدتمیزی، رنبیر اہلیہ کو بچانے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

عالیہ سپر اسٹار ہے وہ پبلک پراپرٹی نہیں ہے، سوشل میڈیا صارف


ویب ڈیسک February 26, 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک حالیہ ایونٹ پر مداح نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ کی تقریب پر پہنچیں جہاں انہیں پاپرازی اور مداحوں نے گھیر لیا۔

اس ہی دوران ایک خاتون مداح عالیہ بھٹ کے قریب آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رنبیر عالیہ کے پاس آئے اور انہیں اپنی طرف کرتے ہوئے مداح سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ چھڑوایا۔

تاہم عالیہ اس موقع پر پُرسکون رہیں اور بھڑکنے کے بجائے مسکراتے ہوئے خود کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے آرام سے مداح سے ہاتھ چھڑوانے کی کوشش کی۔ رنبیر کپور کی اہلیہ کو اس دیوانی مداح سے بچانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ سپر اسٹار ہے تاہم وہ پبلک پراپرٹی نہیں ہے مداح کو ان کے ساتھ اس طرح پیش نہیں آنا چاہیئے تھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’لوگوں میں کوئی تمیز نہیں ہے‘۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کی تحمل مزاجی کی تعریف کی اور دیگر رنبیر کے عالیہ کو بچانے کے فوری ردعمل پر خوش ہوئے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں