شدید عوامی ردعمل نے پاکستانی کرکٹرز کو پریشان کردیا

کھلاڑیوں نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی
Express NewsExpress News

کراچی:

بھارت کیخلاف شکست نے کھلاڑیوں کو دبائو کا شکار کر دیا۔

پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا و دیگر مقامات پر عوامی ردعمل سے پریشان ہیں۔

 ویسے ہی کسی سیریز یا ایونٹ کے دوران نقل و حرکت محدود ہی رہتی ہیں، اب پلیئرز خود بھی ڈنر وغیرہ کیلیے باہر جانے میں احتیاط کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے دوران کپتان اور کوچ  میں انا کی جنگ

غصے میں بھرے شائقین ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کر رہے ہیں، البتہ پی سی بی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ہی کارکردگی کا جائزہ لے گا،  

ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ پرفارمنس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں اور بہتری کیلئے کیا کرنا چاہئے۔

Load Next Story