چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک February 26, 2025
(تصویر: اے پی)

لاہور:

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر انگلینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 120 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جوس بٹلر اور بین ڈکٹ 38، 38، جیمی اوورٹن 32 جبکہ ہیری بروک 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوفرا آرچر 14، فل سالٹ 12، لیام لونگسٹن 10، جیمی اسمتھ 9 اور عادل راشد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی 2، فضل الحق فاروقی اور گلبدین نائب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز اسکور کیے۔

ابراہیم زادران 177 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے بنائے۔

رحمان اللہ گربز 6، صدیق اٹل 4 اور رحمت شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ راشد خان اور گلبدین نائب 1، 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹن نے 2، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |