ندا اور یاسر نواز نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ندا اور یاسر نواز نے مداحوں کے لیے خصوصی بیان ریکارڈ کروایا ہے


ویب ڈیسک February 26, 2025
ندا اور یاسر نواز نے اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام ریکارڈ کروا یا

مارننگ شو کی معروف میزبان ندا اور ان کے شوہر ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنے شوبز کیریئر کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ میں شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی ندا اور یاسر نے اپنے ایک خاص پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔

شوبز جوڑی نے اعلان کیا کہ رمضان اسپیشل ڈرامہ’ہونا تھا پیار‘ ریلیز کر رہے ہیں۔ جسے مداح کسی ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ ہمارے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکیں گے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ یہ ڈراما یکم رمضان سے رات 8 بجے ہمارے یوٹیوب چینل ’فرید نواز پروڈکشنز‘ پر نشر کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر یاسر نواز نے کہا کہ ہم نے اپنا کام کردیا ہے اب آپ لوگوں کا کام ہے کہ آپ ڈراما دیکھیں اور اپنا ردِعمل دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں