
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکلا کو راولپنڈی اسپیشل عدالت کے عملے نے آگاہ کردیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو اور 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل نہیں ہوئی اورابھی آگاہ کیا گیا ہے کل توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت نہیں ہو گی۔
قبل ازیں گزشتہ روز عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔