
اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔
عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
اتفاق سے ایک اور اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی عمرے کی تصاویر شیئر کیں اور ایک ایسا میسیج لکھا جس سے لگا کہ وہ بھی اپنی نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں۔
اس کے باوجود کچھ مداحوں کا خیال تھا کہ عمر شہزاد کی اہلیہ مشعل ممتاز نہیں بلکہ شانزے لودھی ہیں۔
عمر شہزاد کے مداح اس نام پر بھی متفق نظر نہیں آرہے تھے اور ایک اور اداکارہ زینب رضا کا نام بتایا۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد الحرام میں عمر شہزاد کے ساتھ شانزے لودھی کھڑی ہیں۔
جس سے لگتا ہے کہ عمر شہزاد کی اہلیہ شانزے لودھی ہیں جو خود بھی ایک ماڈل ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے کافی فالورز ہیں۔
تاہم شانزے سے شادی کی تصدیق بھی تاحال نہ تو عمر شہزاد نے کی ہے اور نہ ہی خود شانزے لودھی نے ایسا کہا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شانزے لودھی کے ساتھ تصویر اے آئی سے بھی بنائی جا سکتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔