
وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریونیو علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹوبیکو کے خطرات کم کرنے کی حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اسٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ سویڈن اور نیوزی لینڈ کی اسموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اس موقع پر برٹش امریکن ٹوبیکو کے ریسرچ اینڈ سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیمز مرفی نے کہا کہ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے ہم سب جو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جدید تحقیق کے بعد ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اسٹریٹجی کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اومنی پلیٹ فارم کے ذریعے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن مکالمہ کا حصہ بنیں اومنی پلیٹ فارم سینکڑوں آزاد سائنسی مطالعات، بی اے ٹی کی اپنی تحقیق اور حقیقت پر مبنی مثالوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ تمباکو سے متعلق نقصان کم کرنے کے حوالے سے اہم سوالات کے جواب فراہم کیے جا سکیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔