آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سنچریوں کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔
بدھ کے روز، انگلش بیٹر جو روٹ نے افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جو اس ٹورنامنٹ کی 11ویں سنچری تھی۔ یہ کسی بھی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل، 2002 اور 2017 کے ایڈیشنز میں 10 سنچریاں بنی تھیں۔