ریلویز پولیس بھرتی؛ امتحان میں شامل ہونے والا امیدوار جعلساز سمیت گرفتار


ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شامل ہونے والے جعلساز کو اصل امیدوار سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم خضر اصل امیدوار احسن اقبال کی جگہ کانسٹیبل کے فزیکل امتحان (دوڑ) میں شریک ہونے کے لیے ٹیسٹ سینٹر پہنچا، دوڑ مکمل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز عبدالرب چوہدری کی نگرانی میں کمیٹی نے جانچ پڑتال کی تو امیدوار جعلی نکلا۔
جعلی امیدوار خضر کے پاس اصل امیدوار کی رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ موجود تھا جو اس کے ظاہری حلیے سے مختلف نکلا۔
دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔