35 سالوں سے چینی چکھی نہ ہی جِم سیشن چھوڑا، جان ابراہم کا انکشاف

جان ابراہم اپنی فٹنس کیلئے بالی ووڈ انڈسٹری میں مشہور ہیں


ویب ڈیسک February 27, 2025

بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں کی بات کی جائے تو جان ابراہم کا نام اس فہرست میں سب سے اوپر آتا ہے۔ جان وہ اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں کئی سالوں سے اپنی جسمانی ساخت کو برقرار رکھا ہے۔

حال ہی میں جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پچھلے 35 سالوں میں کبھی چینی کو چکھا تک نہیں ہے اور نہ ہی اتنے سالوں میں کبھی اپنا جِم سیشن چھوڑا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ خود کی دیکھ بھال ان کا حقیقی مذہب ہے۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق جسم ایک مندر ہے جس کی پرورش اور دیکھ بھال کرنا بےحد ضروری ہے۔

جان ابراہم نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ میگرین کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جب انہیں یہ درد ہوتا ہے تو وہ جِم میں ہلکا پھلکا فٹنس سیشن لیتے ہیں مگر کبھی اسے مِس نہیں کرتے اور یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں