نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت


الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جمشید دستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
کی۔ الیکشن کمیشن نے پٹیشنرز کو درخواستوں کی کاپیاں جمشید دستی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کوبھی 12 مارچ تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: کیا ہائیکورٹ کو کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اختیار ہے؟، الیکشن کمیشن
کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات میں غلط بیانی پر نا اہلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔